اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج قرعہ اندازی میں نام کے باوجود لسٹ سے نام نکالنے کیخلاف کیس کا تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے وزارت مذہبی امور کے مجاز افسر کو 14جون کو متعلقہ ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دیدیا،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو متعلقہ حج پالیسی آئندہ سماعت تک جمع کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے کہاکہ درخواست گزار کے مطابق ویٹنگ لسٹ میں کامیاب ہوئے پھر پوری فیس جمع کرانے کا کہا گیا، پوری فیس جمع کرادی پھر لسٹ سے نام نکالنا انکی حق تلفی ہے، درخواست گزار نے کہاکہ وزارت حج سے موصول پیغام کے مطابق فی کس ساڑھے سات لاکھ روپے متعلقہ بینک جمع کرائے، سفر کی تیاری کرنے لگے تو اچانک پیغام ملا حج کوٹہ ختم ہوگیا، رقم بینک سے واپس لے لیں۔ انہوں نے کہا کہ حقائق کے برعکس وزارت حج کی ویب سائٹ پر اسٹیٹس تبدیل کردیا گیا، ہم وقت پر رقم جمع نہیں کراسکے۔
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ میں اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے...
نیویارک بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 28؍ جنوری 2025ء کو قائم کردہ پی ٹی آئی کی چار رکنی فارن افیئرز / انٹرنیشنل...
اسلام آباد سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت ا سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ۔نئی شرح...
کراچیپاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف...
اسلام آ باد وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ کسی بھی اسٹیشن پر عارضی ڈیوٹی کی صورت میں اب انہیں دس دن سے...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں مزید 1800 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی...
اسلام آباد قطر اور امریکہ کے درمیان کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں دو سال سے...