حکومت کسی کی بھی ہو پاکستان کبھی سری لنکا نہیں بنے گا،تجزیہ کار

12 جون ، 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال کیا حکومت حالیہ پیش کیے گئے بجٹ کے ساتھ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچاسکتی ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت کسی کی بھی ہو پاکستان کبھی سری لنکا نہیں بنے گا،عمران خان نے اگلی حکومت کی مشکلات بڑھانے کیلئے پیٹرول ڈیزل کی قیمتیں کم کی تھیں،بینظیر شاہ نے کہا کہ معاشی ماہرین کے مطابق حالیہ بجٹ غیرحقیقی ہے، کچھ عرصہ بعد منی بجٹ میں زمینی حقائق کا ادراک کیا جائے گا، حکومت نے بجٹ میں بڑے بڑے دعوے کیے ہیں، ٹیکس ریونیو کابڑا حصہ امپورٹس پر سیلز ٹیکس سے آتا ہے، حکومت امپورٹس کم کرنے جارہی ہے سیلز ٹیکس کا ٹارگٹ کیسے پورا کرے گی، حکومت نے ریئل اسٹیٹ سیکٹر پر اپرٹی سیکٹر پر ٹیکس لگا کر اچھا اقدام کیا لیکن سوال ہے کیا ایف بی آر یہ ٹیکس وصول کرسکے گی، چھوٹے تاجروں نے بجلی کے بل کے ذریعہ ٹیکس وصول کرنے کی مخالفت کردی ہے۔