دمشق (جنگ نیوز )شام نے اسرائیل کے فضائی حملے کے بعد دمشق انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو رن وے سمیت بڑا نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے، جو کہ ہفتے کو دوسرے دن بھی مرمت کیلئے بند رہا۔اے ایف پی کے مطابق وزارت ٹرانسپورٹ نے جاری بیان میں بتایا کہ ʼرن وے بند ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شام نے 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل نے اپنے پڑوسی ملک پر سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں، جس میں حکومتی فوجیوں کے ساتھ ایران کی حمایت یافتہ فورسز اور لبنان کےجنگجو مسلح گروپ حزب اللہ کو ٹارگٹ کیا گیا۔تاہم ان فضائی حملوں کی وجہ سے پروازوں میں کوئی خاص رکاوٹیں پیدا نہیں ہوئیں۔وزارت نے بتایا کہ ٹرمینل کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، سول ایوی ایشن اور مقامی کمپنیاں ائیرپورٹ پر قابل قدر نقصان کی مرمت کرنے کے لیے کام کرہی ہیں۔اسرائیلی بمباری سے ایک شہری زخمی ہوا ہے۔سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس وار مانیٹر نے بتایا کہ جمعہ کی صبح میزائل حملے کے سبب رن وے اور ائیرپورٹ کے قریب حزب اللہ اور دیگر ایران حمایت یافتہ گروپس کے اسلحے کے 3گوداموں کو نقصان پہنچا۔ٹوئٹر پر اسرائیلی کمپنی کی جانب سے تین علیحدہ مقامات کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ فوجی اور شہری دونوں رن وے کو حملوں کی وجہ سے بھاری نقصان پہنچا ہے۔
اسلام آبادحکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10روپے فی لیٹر...
اسلام آباد کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے تحت صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ کو صدر مملکت ہی لکھا...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ہے۔ پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جانے لگا۔ پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے...
تربت تربت ڈی بلوچ کے قریب سی پیک روٹ پر فورسز کے قافلے پر دھماکہ ہوا۔ دھماکہ روڈ کے کنارے نصب آئی ای ڈی کے...
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
اسلام آباد پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان سے...
کراچی امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ گوانتانامو میں 30,000تارکین وطن کو رکھا جائے۔ اب تک انہوں نے تقریبا...