کراچی(این این آئی) پی آئی اے کی پروازوں میں مسافروں کو کھانے میں گوشت سے بنی ڈشز پیش نہ کرنے کے فیصلہ کے بعد مسافروں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔گوشت اور چکن کے بغیر کھانے کی فراہمی پر مسافروں کی ایئرلائن سروسز پر شدید تنقید ، کمنٹ کارڈز میں بھی شکایت درج کروائی ،سپلائرز کو پیمنٹ کی عدم ادائیگی کے بعد پی آئی اے کی پروازوں پر گوشت سے بنی اشیا خوردونوش کی عدم فراہمی پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے جدہ کی دو طرفہ پروازوں پر کھانے میں دال چاول اور سبزی پر مبنی ڈشز پیش کی گئیں۔گوشت اور چکن کے بغیر کھانے کی فراہمی پر مسافروں نے احتجاج کیا اور کمنٹ کارڈز میں بھی شکایت درج کروائی ہے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے فضائی عملے سے مسافروں نے بہت بحث و مباحثہ کیا، مسافروں کی جانب سے ایئرلائن سروسز پر شدید تنقید کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرواز نمبر741، 742پر واقعہ کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا، اسلام آباد سے مختلف پروازوں پر بھی اس طرح کے مبینہ واقعات رپورٹ ہوئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق وینڈرز سے معاملات کے باعث درکار اشیاء کی فراہمی معمول کے مطابق نہیں تھی، اشیاء کی کمی کے باعث پروازوں پر ریگولر ڈشز فراہم نہیں کی جا سکیں، سپلائی نارمل ہونے پر ریگولر میل کی فراہمی کا آغاز کردیا گیا۔
اسلام آبادحکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10روپے فی لیٹر...
اسلام آباد کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے تحت صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ کو صدر مملکت ہی لکھا...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ہے۔ پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جانے لگا۔ پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے...
تربت تربت ڈی بلوچ کے قریب سی پیک روٹ پر فورسز کے قافلے پر دھماکہ ہوا۔ دھماکہ روڈ کے کنارے نصب آئی ای ڈی کے...
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
اسلام آباد پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان سے...
کراچی امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ گوانتانامو میں 30,000تارکین وطن کو رکھا جائے۔ اب تک انہوں نے تقریبا...