PIA کی دمشق کیلئے پروازیں معطل

12 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی آئی اے نے دمشق کے لئے پروازیں معطل کر دیں ہیں ،ترجمان پی آئی اے کے مطابق دمشق اائیرپورٹ پر بمباری کی وجہ سے دونوں رن وے غیر فعال ہیں ، ائیرپورٹ پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے بمباری سےوہاں آپریشن مکمل طور پر معطل ہے جس کے باعث کراچی سے دمشق کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے 135 نے 170 مسافروں کو لے کر کل علی الصبح روانہ ہونی تھی، دمشق سے واپسی کی پرواز پی کے 136 نے بھی 169 مسافروں کو لے کر واپس آنا تھا۔ ۔ ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ مسافروں کو پیش آنے والی زحمت کیلئے معذرت خواہ ہیں، دمشق ایئر پورٹ پر غیر یقینی کے باعث پروازیں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔