دنیا میں پہلی بار مصنوعی جگر کی انسان میں پیوند کاری

12 جون ، 2022

لاہور (جنگ نیوز) دنیا میں پہلی بار مشین کی مدد سے تیار کئے گئےمصنوعی جگر کی انسان میں کامیاب پیوندکاری کردی گئی اور ایک سال بعد بھی مذکورہ شخص میں کسی طرح کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔طبی جریدے ’نیچر‘ میں شائع تحقیق کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے ماہرین نے ایک مریض کے جگر کا وہ ٹکڑا نکالا جو کہ صحت مند تھا اور اسے ’پروفیوژن مشین‘ میں ڈال دیا، جہاں اس کی نشو و نما کی گئی اور پھر اسے اسی مریض میں پیوند کیا گیا، جس سے جگر کا ٹکڑا لیا گیا تھا۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا مختلف ٹرانسپلانٹ ہے، جس کے ذریعے جگر کی نشوو نما یا پیوندکاری خالص طور پر ایک مشین میں کی گئی۔