اسلام آباد (حنیف خالد) فنانس بل میں منسوخ شدہ سیکشن 14اے کی جگہ نیا سیکشن 14اے بی شامل کر لیا گیا ہےجو گیس اور بجلی کے کنکشنوں کے خاتمے کا ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ فنانس ایکٹ اور نافذ شدہ دوسرے قوانین میں جو بھی کہا گیا ہو ایف بی آر کے سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت یہ اختیار ہو گا کہ وہ کسی شخص کے بجلی کے کنکشن‘ گیس کے کنکشن کاٹنے کیلئے کسی بھی گیس اور الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کو آرڈر کر سکے، ایسا آرڈر درجہ ون کے ان ریٹیلرز کے متعلق ہو گا جو خود کو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ کرانے میں ناکام رہیں گے یعنی جو سیلز ٹیکس رجیم میں خود کو رجسٹرڈ نہیں کرائیں گے، نوٹیفائیڈ TIER ون کے رٹیلرز جو رجسٹرڈ تو ہیں لیکن بورڈ کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کے ساتھ انہوں نے خود کو مربوط نہیں کیا۔ جو لوگ بجلی اور گیس کے کنکشن کٹ جانے کے بعد خود کو رجسٹرڈ کروا لیں گے اور خود کو سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت مربوط (INTEGRATION) کرا لیں گے اُس شخص یا اشخاص کے بارے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو سیلز ٹیکس جنرل آرڈر کی وساطت سے گیس اور بجلی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کو انکے کاٹے گئے کنکشن بحال کرنے کی ہدایت جاری کر دیگا۔
اسلام آبادحکومت نے شہریوں کو پیٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم کردیا۔ پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی میں 10روپے فی لیٹر...
اسلام آباد کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے تحت صدر مملکت کی عدم موجودگی میں چیئرمین سینٹ کو صدر مملکت ہی لکھا...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ ہونے لگا ہے۔ پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان...
کراچی مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے خلاف گھیرا مزید تنگ کیا جانے لگا۔ پراسیکیوشن نے ملزم ارمغان کے...
تربت تربت ڈی بلوچ کے قریب سی پیک روٹ پر فورسز کے قافلے پر دھماکہ ہوا۔ دھماکہ روڈ کے کنارے نصب آئی ای ڈی کے...
اسلام آباد افغان ووزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔انہیں خواتین کی تعلیم پر...
اسلام آباد پاکستان سے آٹاپ چاول کی آخری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش نے پاکستان سے...
کراچی امریکا کے صدر ڈونلڈٹرمپ چاہتے ہیں کہ گوانتانامو میں 30,000تارکین وطن کو رکھا جائے۔ اب تک انہوں نے تقریبا...