مراد علی شاہ سے کینیڈین ہائی کمشنر کی ملاقات

12 جون ، 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ہفتہ کو پاکستان میں کینیڈا کی ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی، اور دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت رینیوایبل انرجی اور شعبہ صحت کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں اساتذہ کی تربیت اور شعبہ توانائی میں مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اساتذہ کی تربیت حاصل کرنے میں کینیڈا کی معاونت چاہئے ہوگی۔