ٹرین میں خاتون سے زیادتی کی ویڈیو بھی بنانے کا انکشاف

12 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت نے ملتان سے کراچی آنے والی بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار 5 ملزمان محمد زاہد،عاقب منیر، ذوہیب، عامر رضا اور عبد الحفیظ کے ریمانڈ میں توسیع کردی۔ ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ملتان سے کراچی آنے والی بہاؤ الدین زکریا ایکسپریس میں خاتون سے مبینہ زیادتی کےکیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کے روبرو انکشاف کیا کہ ملزمان نے متاثرہ خاتون کے ساتھ گینگ ریپ کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل فون اور ویڈیو برآمد کرنی ہیں۔ ملزمان کی یونیفارم بھی برآمد کرنے ہیں۔