ڈی ایس پیز کی براہ راست بھرتی کیخلاف فوری سماعت کی درخواست مسترد

12 جون ، 2022

کراچی(آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ نے پولیس میں براہ راست 35 ڈی ایس پیز کی تعیناتی کیخلاف ایم کیوایم کی فوری سماعت کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کئے تھے، درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ 300 سندھ پولیس کے انسپکٹرز پچھلے20 برسوں سے اپنی ترقی کا انتظار کر رہے ہیں، سینیارٹی اور میرٹ کو نظر انداز کرکے براہ راست غیر قانونی طریقے سے بھرتیاں کی گئیں، گریڈ 16 سے گریڈ 22 تک کوئی بھی بھرتی بغیر آئینی طریقہ کار اور سندھ پبلک سروس کمیشن کے مروجہ طر یقہ کار کے بغیر نہیں ہو سکتی، سندھ حکومت کا عمل آئین کی مکمل خلاف ورزی، بھرتیوں کا طریقہ کار بوگس اور سندھ سول سرونٹ ایکٹ کے منافی ہے۔