کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملکہ الزبتھ دوم ملکہ برطانیہ کی تخت نشینی کے 70برس مکمل ہونے پربرطانوی ڈپٹی ہائی کمیشن کے تحت کراچی میں ملکہ کی سالگرہ اور پلاٹینم جوبلی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔96سالہ ملکہ الزبتھ دوم کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ تھے۔تقریب میں غیر ملکی معززین اور مشہور شخصیات نے شرکت کی اورملکہ برطانیہ کی 70 سالہ خدمات پرانہیں خراج تحسین پیش کیا۔ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نیتھوریناکیس تقریب کے میزبان تھے۔برطانوی ہائی کمشنر برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنرنے مہمانوں کو ملکہ برطانیہ کی عوامی خدمات پرروشنی ڈالی اوران کے1961 میں دورہ پاکستان کے دوران ملکہ کی کیڈیلک کارکی سواری کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان پائیدار دوستی کی علامت کے طورملکہ کی کیڈیلک کار آج بھی احاطے میں کھڑی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملکہ برطانیہ کی پلاٹینم جوبلی کی تقریبات برطانیہ سمیت مختلف ملکوں اور دولت مشترکہ کے ممالک میں منائی جارہی ہے اورملکہ کی 70سالہ خدمات کوسراہا جارہا ہے کراچی میں تقریبات کا انعقاد پاکستان اور برطانیہ کے 75 سالہ دوطرفہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سی ایم جی نے کہا کہ ملکہ کی 70سالہ قیادت دیانت، محنت اور بے لوث خدمات کی آج پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، ہمیں ان کی سالگرہ، اس کی پلاٹینم جوبلی اور برطانیہ اور پاکستان کے گہرے تعلقات پر فخر ہے۔وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملکہ برطانیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کو ہر سطح پر آگے بڑھانے کے لیے تمام کوششیں بروئے کارلائیں گے، پاکستان برطانیہ کے ساتھ تجارتی ،سیاحتی تعلیمی اور سفارتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا خواہاں ہے۔
کوئٹہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے میں مارے گئے دہشتگردوں کی...
اسلام آبادعدالت عظمیٰ میں اقلیتوں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے...
نیویارک بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 28؍ جنوری 2025ء کو قائم کردہ پی ٹی آئی کی چار رکنی فارن افیئرز / انٹرنیشنل...
اسلام آباد سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے قومی بچت ا سکیموں پر منافع کی شرح میں اضافہ کردیا ۔نئی شرح...
کراچیپاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی کے بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف...
اسلام آ باد وفاقی ملازمین کیلئے اہم خبر ہے کہ کسی بھی اسٹیشن پر عارضی ڈیوٹی کی صورت میں اب انہیں دس دن سے...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں مزید 1800 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی...
اسلام آباد قطر اور امریکہ کے درمیان کئی ہفتوں تک جاری رہنے والے مذاکرات کے نتیجے میں افغانستان میں دو سال سے...