سندھ، بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری

12 جون ، 2022

کراچی(آئی این پی)صوبہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا نظر ثانی شدہ شیڈول جاری کردیا گیاہے،صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں چار دن کی توسیع کردی گئی ہے، دوسرے مرحلے کے انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند افراد اب 15 جون تک اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں، امیدواروں کی ابتدائی فہرست 16جون کوجاری کی جائیگی جبکہ 17سے19جون تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائیگی،ترجمان کے مطابق کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور کرنے کیخلاف 20سے22جون تک اپیل کی جاسکے گی۔