کراچی(آئی این پی) کراچی سے پشاور جانے والا طیارہ دوران پرواز خراب موسم کی زد میں آگیا ، جس کے باعث طیارے میں موجود مسافر چیخنے لگے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانیوالی نجی ایئرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا، دوران پرواز اچانک موسم خراب ہوا اور طیارہ خراب موسم کی زد میں آگیا۔ایئر بلیو کی پرواز 602 خراب موسم کی وجہ سے پرواز ناہموار ہوگئی ، پرواز ناہموار ہونے کی وجہ سے طیارے میں موجود مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور چیخ و پکار مچ گئی۔کپتان نے حاضر دماغی اورمہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو گراونڈ کرتے ہوئے بلندی پر لے گیا۔کپتان نے پشاور ایئرپورٹ کے قریب ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرتے ہوئے فوری لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور طیارے کو باحفاظت پشاور ایئرپورٹ اتار لیا۔
کراچی سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے چیف پیٹرن محمد صدیق میمن نے کہا ہے کہ کراچی ساؤتھ ناصرف کراچی بلکہ...
کراچی تھائی لینڈ کے قونصل خانے نے اپنے ملک کے ای ویزا کے حصول کے خواہشمند پاکستانیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ...
اسلام آباد چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل سجاد غنی نے منگلا ڈیم کا دورہ کیا ۔ حکام کی ڈیم ریزنگ پراجیکٹ...
کراچی سندھ کی سرکاری جامعات میں پانچویں روز بھی جامعات میں بیوروکریٹس کی تعیناتی کے خلاف تدریسی عمل معطل...
لاہور سول کورٹ میں ڈینئیل پرل اغوا اور قتل کیس کے مبینہ کردار اور تنظیم مسلم آف امریکہ کے سربراہ مرحوم سید...
کراچی شاہ لطیف ٹائون میں چھریوں کے وار سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق سکھن تھانہ کی حدود شاہ لطیف...
پیرس پاکستان مسلم لیگ یورپ کے سینئررہنما تصور حسین تارڑ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی یورپ بھر میں 8فروری کو...
ریاض سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں علاقائی اور بین...