پاکستان ایٹمی قوت ،سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنایا جائے،ضیاء عباس

12 جون ، 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بھارت کو سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنانے سے خطے میں صورتحال کے خراب ہونے کا خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اسے بھی سلامتی کونسل کا مستقل رکن بنایا جائے، حکومت اس سلسلے میں عالمی ملکوں پر دبائو بڑھائے، بھارت کی توسیع پسندانہ عزائم سے پوری دنیا واقف ہے، کشمیر میں اس کی درندگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔