ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار چار ٹارگٹ کلرزقتل کیس سے بری

12 جون ، 2022

کراچی(این این آئی /اسٹاف رپورٹر) عدالت نے عدم ثبوتوں کی بنیاد پر عامر عرف سرپھٹا، عارف عرف ٹھنڈر، عدنان گھٹکا اور نعیم ناگوری کو کیس سے بری کردیا۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پراسیکیوٹر، ٹرانسپورٹر کے قتل کے الزام میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ٹارگٹ کلرز پر ایک بار پھر جرم ثابت کرنے میں ناکام ہوگئے۔پولیس کے مطابق 8 مئی 2012 کو ٹرانسپورٹر جمعہ خان فائرنگ کرکے قتل کیا۔ ملزمان کو 2015میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا قتل کی واردات ایم کیو ایم اعلی کے حکم پر کی گئی۔ مقتول کے کالعدم امن کمیٹی سے تعلقات تھے، اعلی قیادت نے مارنے کی ہدایت دی۔عدالت نے عدم ثبوتوں کی بنیاد پر عامر عرف سرپھٹا، عارف عرف ٹھنڈر، عدنان گھٹکا اور نعیم ناگوری کو کیس سے بری کردیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمہ میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔