نادرا کی نئی ایپ، مسافر گھر بیٹھے کورونا کی طرح زرد بخار اور پولیو سرٹیفکیٹس کی رپورٹس حاصل کرسکیں گے

12 جون ، 2022

کراچی (اسد ابن حسن) قومی شناختی کارڈ اجرا کے ادارے نادرا نے بیرون ملک سفر کرنے والوں کیلئے مزید ایک نیا قدم اُٹھایا ہے اور مسافر کورونا سرٹیفکیٹ کے علاوہ زردبخار اور پولیو کی ٹیسٹ رپورٹس آن لائن حاصل کرنے کی سہولت دینے کا قدم اٹھایا ہے- اس سلسلے میں موبائل ایپلی کیشن کا اجرا بھی کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر صحتعبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ مذکورہ سہولت نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم کے اشتراک سے جاری کی جا رہی ہے اور بیرون ملک جانے والے مسافر کورونا کی طرح زردبخار اور پولیو کے سرٹیفکیٹس کی رپورٹس نادرا ایپلی کیشن اپنے موبائل فون پر ڈاؤن لوڈ کرکے اس کی کاپیاں پرنٹ کرسکیں گے۔ مسافر کیو آر کوڈ کو استعمال کریں گے جس سے مسافر کا نام، پاسپورٹ نمبر، رپورٹ اور دیگر تمام تفصیلات ظاہر ہوجائیں گے۔