اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی موت کی خبروں اور پھر اہلِ خانہ کی وضاحت کے بعد کہا ہے کہ سابق صدر کی خراب صحت کے پیش نظر انکو وطن واپس آنے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی کے واقعات کو اس سلسلے میں مانع نہیں ہونے دینا چاہیے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اللّہ انکو صحت دے اور وہ عمر کے اس حصے میں وقار کیساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر کے اہل خانہ نے کہا تھا کہ پرویز مشرف وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں تاہم وہ مشکل ترین مرحلے سے گزر رہے ہیں، اہل خانہ نے ان کیلئے دعائوں کی اپیل بھی کی ہے۔سابق صدر پرویز مشرف کو 3 ہفتے قبل طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔پرویز مشرف کے اہل خانہ نے ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔
کراچی ڈائریکٹر اے سی ایم گروپ عرفان میمن نے کہا ہے کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، توقع ہے پالیسی ریٹ اس...
کراچیشادی کی سالگرہ منانے کے بہانے شوہر نے بیوی کونرسری کے قریب ہوٹل میں لاکر قتل کردیا اور فرار ہوگیا...
کراچی امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے اٹھارویں ترمیم...
کراچی مہاجر قو می موومنٹ کے چئیرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ہم غلام نہیں، اب کراچی ہر ظلم پر احتجاج کریگا،...
ریاض عالمی ریٹنگ ایجنسی ایس اینڈ پی نے سعودی عرب کی درجہ بندی کو اے سے بڑھا کر اے پلس کر دیا ہے جس کی وجہ ملک...
غزہ حماس نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے کی واضح خلاف ورزی کا الزام عائد کیا، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے...
کراچیکراچی میں ٹریفک پولیس نے عید الفطر کی مناسبت سے بازاروں میں رش کے پیش نظر پلان ترتیب دیدیا۔ٹریفک پولیس...
کراچیبھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو انتہاپسندوں کے حملوں کے خدشے کے باعث ہولی پر مساجد کو ڈھانپ دیا گیا۔...