حکومت کا تیل اور گیس سے 1.144 ٹریلین روپے اکٹھا کرنے کا منصوبہ

12 جون ، 2022

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) حکومت نے تیل اور گیس سے 1.144ٹریلین روپے اکٹھا کرنے کا منصوبہ بنالیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک اہم پیش رفت میں موجودہ حکومت نے اگلے بجٹ سال میں تیل اور گیس کے شعبے سے 1.144ٹریلین روپے کی آمدنی حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا ہے جس میں اگلے مالی سال 2022-23میں رخصت ہونے والے مالی سال میں 25 ارب روپے کے نظرثانی شدہ ہدف کے مقابلے میں گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس (جی آئی ڈی سی) کی شکل میں گیس صارفین سے 200 ارب روپے شامل ہیں۔ حکومت نے پی او ایل مصنوعات پر پیٹرولیم لیوی کے 610 ارب روپے کے بجٹ کے ہدف کے مقابلے میں پیٹرولیم لیوی کے ذریعے 750 ارب روپے کی آمدنی حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔