سرجانی ٹائون میں اسکول کے بچے کیساتھ بدفعلی کا مقدمہ ،ملزم گرفتار

12 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں نجی اسکول میں بچے کے ساتھ بدفعلی کا مقدمہ درج کر کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بچے کے والدین نے اسکول انتظامیہ کی بھی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔سرجانی ٹاؤن تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 978/2022 درج کیا گیا جس میں سیکٹر 4میں واقع نجی اسکول کے طالبعلم 12 سالہ محمد علی کے ساتھ بد فعلی کا مقدمہ درج کیا گیا جس میں شکایت گزار کا کہنا ہے انکا بیٹا 9 جون کو اسکول گیا تھا اور کینٹین سے پاپڑ کھائے تھے جس کے بعد وہ بے ہوش ہوگیا اور جب ہوش آیا تو وہ کلاس روم میں تھا، اس نے واقعہ والدین کو بتایا کہ اسکو کافی تکلیف ہورہی ہے ۔ بچکے کے والد کے مطابق میرے بچے کو نشہ آور چیز دیکر اس کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے جس پر قانونی کارروائی کی جائے۔اسکول کی چھٹیوں کے باوجود اسکول کھولے جارہے ہیں اور بچوں کو بلایا جارہا ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزم کو گرفتار کرلیا ہے ۔ ورثا کی جانب سے اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کے لیے احتجاج کیا گیا ۔