حلفیہ کہتا ہوں مقصود کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی، کزن

12 جون ، 2022

لاہور( این این آئی) شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے مبینہ شریک ملزم ملک مقصود کے کزن صغیر احمد اعوان نے کہاہے کہ ملک مقصود کے بارے میں جو کچھ کہا جارہا ہے وہ غلط ہے، ہم چپڑاسی نہیں قطب شاہی اعوان ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ عمران خان، فواد چوہدری اور شہباز گل کی اپنی کوئی زبان نہیں۔صغیر اعوان نے کہا کہ ملک مقصود اپنے کزن کے پاس رہتا تھا، پہلی بار اسے دل کی تکلیف ہوئی تو ڈاکٹر کے پاس گئے،ملک مقصود غریب آدمی تھا، میں حلفیہ کہتا ہوں ملک مقصود کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے۔