لاہور (نیوزرپورٹر)چودھری پرویزالٰہی نے کہاہے کہ بجٹ اجلاس کی تیاری کرنے والے اسمبلی سٹاف کو گرفتار کیا جا رہا ہے، جب اسمبلی سٹاف کو گرفتار کر لیا جائے گا تو بجٹ اجلاس کیسے ہوگا۔جعلی حکمران معزز ارکان اسمبلی کے خلاف دہشت گردی کے پرچے کٹوا کر پارلیمانی روایات کو پامال کر رہے ہیں۔انہوں نے تحریک انصاف کے رہنمائوں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کے پرچے درج کروانے اور ہراساں کیے جانے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس ارکان پنجاب اسمبلی اور سٹاف کو بے جا ہراساں کر رہی ہے۔ سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، سابق وزراء محمد بشارت راجہ، میاں محمود الرشید، چودھری ظہیرالدین، فاروق اعوان، حسنین بہادر دریشک، علی عباس شاہ اور سبطین خان نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد نے چودھری پرویزالٰہی کو حکومت کی جانب سے اپنے خلاف ہونے والی کارروائیوں سے آگاہ کیا۔
کراچیمسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اورجی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے امام انقلاب...
کراچی ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا، جس کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے...
اسلام آباد یوم پاکستان کی مناسبت سے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں...
لاہور سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے...
پشاورتعلیمی اداروں میں زیر تعلیم افغان طلبہ کے کوائف کی چھان بین اورا نہیں اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیاگیا...
غزہ، کراچی غزہ پر اسرائیلی بمباری میں جمعرات کے روز مزید 110فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے،اسرائیلی فوج...
کراچی منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملک وال کے علاقے مونا ڈپو ہیڈ فقیریاں سے تعلق رکھنے والا ایک پورا خاندان ہی...
بنوں خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے بہادری سے...