اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ معاشی طور پر خود مختار ہونے کے لئے ضرورت مندوں کی مدد سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اخوت فاؤنڈیشن کی بلاسود قرضہ سروس خاص طور پر ضرورت مند خواتین کے لئے قابل تعریف اور حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو درپیش معاشی چیلنجز کے لئے اخوت فاؤنڈیشن کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں اخوت فاؤنڈیشن کے بانی و چیئرپرسن ڈاکٹر امجد ثاقب سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سپیکر راجہ پرویز اشرف نے صحت اور تعلیم کے شعبے میں اخوت کے منصوبوں کو سراہتے ہوئے ان شعبوں میں اخوت کی دلچسپی کو سراہا۔ انہوں اس امید کا ظاہر کیا کہ اخوت گوجر خان میں اپنی خدمات کو بڑھائے گا کیونکہ گوجر خان میں تقریباً پانچ ہزار کے قریب افراد اخوت کے تعاون سے مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے اگلے ہفتے گوجر خان میں اخوت کے سیمینار میں شرکت پر بھی آمادگی ظاہر کی۔ اخوت فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن ڈاکٹر امجد ثاقب نے سپیکر کو نئے چھوٹے کاروبار شروع کرنے کے لئے بلا سود قرضوں کی سکیموں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اخوت نے چکوال میں یونیورسٹی کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے سپیکر کو اخوت کے نوجوانوں کو آن لائن کاروبار جیسے ایمیزون وغیرہ کی تربیت دینے کے نئے منصوبے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
کراچیمسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل اورجی ڈی اے کے سیکریٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے امام انقلاب...
کراچی ایمپلائز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن کی پنشن میں 15 فیصد اضافہ کردیا گیا، جس کا اطلاق یکم جنوری 2025ء سے...
اسلام آباد یوم پاکستان کی مناسبت سے بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں...
لاہور سابق وزیراعظم اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ، انہیں ڈاکٹرز نے مکمل آرام کرنے...
پشاورتعلیمی اداروں میں زیر تعلیم افغان طلبہ کے کوائف کی چھان بین اورا نہیں اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیاگیا...
غزہ، کراچی غزہ پر اسرائیلی بمباری میں جمعرات کے روز مزید 110فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے،اسرائیلی فوج...
کراچی منڈی بہاؤالدین کی تحصیل ملک وال کے علاقے مونا ڈپو ہیڈ فقیریاں سے تعلق رکھنے والا ایک پورا خاندان ہی...
بنوں خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جسے پولیس نے بہادری سے...