اے این ایف کراچی کے دو چھاپے بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 4گرفتار

12 جون ، 2022

کراچی (اسد ابن حسن) اینٹی نارکوٹکس فورس کراچی نے دو مختلف کارروائیوں میں 4افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات غیر ممالک بھیجنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی ایک ٹیم نے خفیہ اطلاع ملنے پر ایئرپورٹ کارگو پر چھاپہ مارا اور ملائیشیا کے لیے بک کرائے گئے پارسل سے ڈائزا فارم کیمیکل اور 52ہزار دو مختلف برانڈ کی ممنوعہ ٹیبلیٹس برآمد کرلیں۔ کارروئی کے دوران 4افراد شوکت سلیمان، نسیم حسین، اورنگزیب علی اور اسناد احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔ دوسری کارروائی ایک نجی کوریئر کمپنی کے دفتر پر کی گئی۔ وہاں سے آسٹریلیا کے لیے بک کروائے گئے پارسل سے 12کلو 400گرام مشکوک مواد قبضے میں لیا گیا۔ دونوں کارروائیوں کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔