ٹی ٹوئنٹی، افغانستان نے زمبابوے کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

12 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)افغانستان نے زمبابوے کو پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں 6 وکٹ سے شکست دے دی۔افغانستان نے ون ڈے سیریز بھی تین صفر ست جیتی تھی۔ہفتے کو ہرارے میںزمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 159 رنز بنائے۔سکندر رضا 45 اور ویسلے مادھیویار32 رنز بناکر نمایاں رہے۔160رنز کا ہدف افغانستان نے آخری اوور میں حاصل کیا۔حضرت اللہ زازئی 45 رنز پر آؤٹ اور ، نجیب اللہ زدران 44 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔