کراچی( نصر اقبال،/ اسٹاف رپورٹر) پاکستان والی بال فیڈریشن نے پہلی انٹر نیشنل پاکستان سپر والی بال لیگ کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے، فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب نے جنگ سے بات چیت میں کہا ہے کہ لیگ میں دنیا کے نامور موجودہ کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے، لیگ دو مر حلے میں ہوگی پہلا مر حلہ 24دسمبر سے10جنوری تک سیالکوٹ میں کھیلا جائے گا دوسرا مر حلہ12 سے21 جنوری تک اسلام آباد میں کھیلا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ لیگ میں چھ فرنچائز کی ٹیمیں حصہ لیں گی، جو مختلف اداروں کے مالکان خریدے گے، لیگ کے سلسلے میں جلد ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی،جو فرنچائز مالکان سے مشاورت کے بعد کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے طریقہ کار کو حتمی شکل دے گی،انہوں نے اس لیگ سے قومی کھلاڑیوں کو فائدہ ہوگا، ہر فرنچائز کی ٹیم میں چار غیر ملکی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کی اجازت ہوگی، انہوں نےئ کہا کہ لیگ کے سلسلے میں عالمی چیمپئن برازیل کے علاوہ اٹلی، فرانس، ایران ازبکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، امریکا کے کھلاڑیوں سے بات چیت مکمل ہوگئی ہے، اس کے علاوہ بھارت کے کھلاڑیوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے اور چاندی کی قیمت میں دوسرے روز بھی استحکام،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے...
کراچی کرنسی مارکیٹ،انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 10 پیسے تک کم اور اوپن مارکیٹ میں 18 پیسےتک بڑھ گئی،یورو کی قیمت...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج،شرح سود کے بارے توقعات پوری نہ ہونے پر سرمایہ کاروں میں مایوسی، فروخت کا دباو...
کراچی کرنسی مارکیٹ، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت10 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 12 پیسے تک بڑھ گئی،یورو کی قیمت میں2.51...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 4800 روپے اور چاندی کی قیمت میں 45 روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق...
کراچی پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مالیاتی اداروں اور مقامی سرمایہ کاروں کی مخصوص سیکٹرز میںخریداری کے باعث...
کراچی گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں1500روپے فی تولہ کا اضافہ ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت...
کراچی کرنسی مارکیٹ،ڈالر کی قیمت میں 11 پیسے تک کی کمی،یورو کی قیمت 68 پیسے تک بڑھ گئی،پاؤنڈ بھی 47 پیسے تک مہنگا...