قومی کرکٹرز کے کنڈیشننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر

12 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور میں قومی کرکٹرز کے کنڈیشننگ کیمپ کا دوسرا مرحلہ ہفتے کو ختم ہوگیا جس میں 45 کرکٹرز نے حصہ لیا۔کنڈیشنگ کیمپ میں کرکٹرزنے دو دو روزہ پریکٹس میچ ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے۔قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں کھلاڑیوں نے جم سیشنزمیں بھی حصہ لیا ۔سلیکٹرز وسرے مرحلے میں ریڈ بال کے کرکٹرزکومدعو کیا گیا تھا۔سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریزکے لئے ٹریننگ کیمپ رواں ماہ کے آخرمیں شروع ہوگا۔دورہ سری لنکا کے لئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جانے کا امکان ہے۔