کرکٹر فاطمہ ثنا کو آئی سی سی کی جانب سے کیپ موصول ہوگئی

12 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی فاطمہ ثنا کو آئی سی سی کی جانب سے کیپ موصول ہوگئی۔آئی سی سی نے فاطمہ ثنا کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر 2021 میں شامل کیا تھا ۔فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ ایک اور خوب پورا ہوا ، آئی سی سی کاشکریہ ادا کرتی ہوں اورمزید کامیابیوں کی منتظر ہوں۔