کراچی(این این آئی)شدید تنقید کرنے والی پاکستان کی معروف میزبان مشی خان نے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹرعامر لیاقت حسین سے معافی مانگ لی۔مشی خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام پوسٹ کیا ہے۔اس ویڈیو میں مشی خان روتے ہوئے کہہ رہی ہیں کہ عامر لیاقت کے انتقال پر بہت افسوس ہوا ،وہ اب اس دنیا میں نہیں ہیں لیکن میں بہت شرمندہ ہوں، میرے دل پر دو دن سے بوجھ تھا ،جس کی وجہ سے کوئی پیغام جاری نہیں کرسکی۔انہوں نے کہا کہ میں عامر لیاقت حسین کی شخصیت سے بہت متاثر تھی اور جب میں نے ان کی ویڈیوز دیکھیں تو اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکی اور انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔مشی خان کا کہنا تھا کہ انسان خطا کا پتلا ہے، مجھ سے بھی غلطی ہوئی، میں اللہ تعالی سے معافی مانگ رہی ہوں، ایک زبردست شخصیت کا یوں اچانک دنیا سے رخصت ہوجانا تکلیف دہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی کسی کے خلاف کوئی ویڈیو نہیں بنائی لیکن مجھے نہ جانے کیا ہوگیا تھا کہ عامر لیاقت کے خلاف ویڈیو بنائی جس کی وجہ سے ان کی دل آزاری ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس کہنے کو الفاظ نہیں ہیں، میں عامر لیاقت کے تمام چاہنے والوں سے بھی دل سے معافی مانگ رہی ہوں، ہم عامر ان کی بااثر شخصیت کو کبھی بھول نہیں سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے اور گھر والوں کو صبرِ جمیل عطا کرے۔
صوابیپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک میں امن و امان کی بحالی...
پشاور نشے سے پاک پشاور مہم تحویل میں لئے گئے نشے کے عادی افراد میں موذی امراض پائے گئے جن کو علاج کے لیے اسلام...
بیجنگ اسپین کے کارلوس الکاریز نے چائنا اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں نیدر لینڈز کے ٹالون گریکسپور کو اسٹریٹ...
کراچی سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ کی سیریز دو صفر سے جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائٹس ٹیبل پر تیسری...
برسٹل آسٹریلیا نے پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ کو ڈک ورتھ لیوس سسٹم کےساتھ 49 رنز سےہراکر پانچ میچ کی سیریز 3-2 سے...
کراچی پاکستانی خواتین نیٹ بال ٹیم بھارت میں ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ جو 18 سے 27 اکتوبر تک...
کولمبو سری لنکا کرکٹ نے سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سری...
کراچیفیڈریشن آف پاکستان نے یوم قائداعظم کے موقع پر 25 دسمبر کو ملک بھرمرا تھن ریسز کے مقابلے منعقد کرانے کا...