حلق میں لقمہ پھنسنے کے باعث اریسرا کاربدیکو کی موت واقع ہو گئی

12 جون ، 2022

بنکاک(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال کے آغاز میں کوما میں جانے والی سوشل میڈیا اسٹار اریسرا کاربدیکو کی موت واقع ہو گئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق تھائی لینڈ کی27سالہ اریسرا ماڈلنگ کے پیشے سے وابستہ تھیں۔ وہ چند ماہ قبل اپنے دوستوں کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئیں،جہاں لقمہ حلق میں پھنس جانے کے باعث وہ بے ہوش ہو کر گر گئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق کئی ماہ کوما میں رہنے کے بعد اریسرا بالآخر 6جون کو موت کے منہ میں چلی گئی۔ 57سالہ والدہ سوپیچا نے اپنی بیٹی کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کی بیٹی نے جلد بازی میں کھانا کھایا تھا جس کی وجہ سے کھانا اس کے حلق میں جمع ہو گیا اور وہ بے ہوش ہو گئی تھی۔ اس کے بعد سے وہ اسپتال میں لائف سپورٹ مشین پر تھی۔