ممبئی(این این آئی) اداکارہ نیان تھرا کی شادی میں شرکت پر سوشل میڈیا صارفین بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز نیان تھرا اور ڈائریکٹر واداکار وگنیش رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، شادی کی تقریب میں شاہ رخ خان سمیت دیگر فلمی اسٹارز نے شرکت کی تاہم سوشل میڈیا صارفین نے کنگ خان کے کورونا سے متاثر ہونے پر سوال اٹھا دیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد شادی میں شریک ہوئے۔ ایک صارف نے تنقید کی کہ دو دن پہلے ہی اداکار کورونا کا شکار ہوئے تھے اور اب اتنی جلدی کیسے ٹھیک ہوگئے؟۔کسی نے لکھا کہ کورونا ہوا تھا یا تیزابیت کا مرض کہ دو دن میں ہی صحیح ہوگیا۔ ایک اور صارف کا طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے شاہ رخ خان کو زکام ہوا تھا۔علاوہ ازیںبولی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے کی گرفتاری اور رہائی کے بعد سے نہایت صبر و ضبط کے ساتھ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی کے افسر سنجے سنگھ جو اس کیس کی تحقیقات کررہے تھے نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ گرفتاری کے بعد شاہ رخ نے ان سے ملاقات کرکے درخواست کی کہ انہیں آریان سے ملاقات اور اس کے ساتھ رات کو رہنے کی اجازت دی جائے۔شاہ رخ نے کہا کہ انہیں آریان کی جسمانی اور ذہنی بہتری کے حوالے سے تشویش ہے، تاہم انہیں رہنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ اس موقع پر آنسووں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ شاہ رخ خان نے افسر سے کہا کہ ہمیں مجرم اور گناہ گار بناکر پیش کیا جارہا ہے۔
صوابیپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک میں امن و امان کی بحالی...
پشاور نشے سے پاک پشاور مہم تحویل میں لئے گئے نشے کے عادی افراد میں موذی امراض پائے گئے جن کو علاج کے لیے اسلام...
بیجنگ اسپین کے کارلوس الکاریز نے چائنا اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں نیدر لینڈز کے ٹالون گریکسپور کو اسٹریٹ...
کراچی سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 ٹیسٹ کی سیریز دو صفر سے جیت کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائٹس ٹیبل پر تیسری...
برسٹل آسٹریلیا نے پانچویں ون ڈے میں انگلینڈ کو ڈک ورتھ لیوس سسٹم کےساتھ 49 رنز سےہراکر پانچ میچ کی سیریز 3-2 سے...
کراچی پاکستانی خواتین نیٹ بال ٹیم بھارت میں ایشین نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ جو 18 سے 27 اکتوبر تک...
کولمبو سری لنکا کرکٹ نے سابق کپتان سنتھ جے سوریا کو ایک سال کے لیے ہیڈ کوچ تعینات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سری...
کراچیفیڈریشن آف پاکستان نے یوم قائداعظم کے موقع پر 25 دسمبر کو ملک بھرمرا تھن ریسز کے مقابلے منعقد کرانے کا...