کراچی (این این آئی)3 جون کو پاکستان بھر میں ریلیز ہونیوالی فلم کملی کو عوام کی جانب سے بے حد پزیرائی مل رہی ہے جبکہ ہدایتکار سرمد کھوسٹ کے کام کو بھی پسند کیا جارہا ہے ۔کاسٹ اور کہانی کے علاوہ فلم کے گانے بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ کچھ گانوں کے نام عناصر جیسے آگ، پانی وغیرہ کے نام پر رکھے گئے ہیں ۔ایک انٹرویو میں سرمد کھوسٹ سے گانوں کے ناموں کے چنا ئوپر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کہانیاں زندگی کی عکاسی کرتی ہیں اور زندگی کی عکاسی کرنے کیلئے آپ کو عناصر چاہیں اس لیے آگ، ہوا، پانی اور مٹی کا کمال بھی آپ کو کملی میں نظر آئے گا جبکہ میرا پسندیدہ ریشماں جی کا گیت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکشن کا تو نہیں پتہ لیکن صبا قمر، نمرہ اور ثانیہ کو اسکرین پر ایک ساتھ پر فارم کرتا دیکھ کے بہت مزہ آیا۔ سرمد نے بتایا کہ کہانی کی سیٹنگ ہی ایسی تھی کہ کلر کہار کی لوکیشن کو بیک ڈراپ چنا گیا ، یہاں سے گزرتے ہوئے یہ جگہ ہمیشہ مجھے اپنی طرف کھینچتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہاڑ نہ ہی پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی طرح اونچے ہیں اور نہ ہی ان کے اطراف زیادہ ہریالی ہے، جھیلیں اور سوکھے درخت ہیں، اس کے علاوہ دور تک سناٹا ہے ۔ سرمد کھوسٹ نے بتایا کہ آئوٹ ڈور شوٹ کرتے ہوئے روزانہ سوا گھنٹہ ٹریکنگ کرنی پڑتی تھی اور جب شوٹنگ مکمل ہوجاتی تو میں پہاڑ کو دیکھ کر سوچتا تھا کہ مجھے کوئی جادو سے اوپر واپس لے جائے، وہ جگہ ایسی تھی کہ آپ سائیکل بھی نہیں چلا سکتے تو ہمیں پیدل سفر کرنا پڑتا تھا اس کے باوجود کاسٹ سمیت ٹیم میں سے کسی نے اف نہیں کی۔
کراچی جنگ کے کارکن سنی احمد کے والد سعید احمد طویل علالت کے بعد وفات پاگئے ، مرحوم کی تدفین میوہ شاہ قبرستان...
کراچی انسداد دہشت گردی عدالت نے ائیر پورٹ کے قریب چینی کانوائے پرخود کش حملے کے کیس میں حتمی چالان پیش کرنے کے...
کراچی پاکستان ریلوے نے مسافروں کی کمی کے باعث مسلسل تیسرے دن ہفتے کو کراچی اور لاہور کے درمیان چلنے والی 33اپ...
کراچیڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے دونوں کیمپسز میں افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی اور معرکہ حق کےشہداء...
کراچی صوبائی اسکاؤٹس سیکریٹری سید اختر میر نے بیت الحجاج کراچی میں منعقدہ یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے یو اے ای سے آنے والے 4 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ملزمان متحدہ عرب امارات میں...
کراچیایف آئی اے امیگریشن نے کمبوڈیا اور موریطانیہ سے پاکستان پہنچنے والے 8 مسافروں کو حراست میں لے لیا۔ایف...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے طالب علم کو جہاز سے امیگریشن حکام کی جانب سے آف لوڈ کرنے کے خلاف درخواست پر ایف آئی...