اسلام آباد کلیرنگ ایجنٹس اور امپورٹرز کا آج ہڑتا ل کا اعلان

13 جون ، 2022

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) اسلام آباد کلیرنگ ایجنٹس اور امپورٹرز کو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر درپیش مسائل کے خلاف اسلام آباد کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ ایسوسی ایشن نے آج پیر 13 جون کو ہڑتال کا اعلان کر دیا ۔ سوموار کو کوئی گڈز ڈیکلیریشن فائل نہیں کی جائے گی، جب تک مطالبات نہیں مانے جائیں گے، ہڑتال رہے گی اور اسلام آباد ایئرپورٹ پر کسٹم کلیرئنس کا کام نہیں ہو گا۔