بھارتی توہین آمیز جسارت کیخلاف تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ

13 جون ، 2022

تلہ گنگ (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی طرح تلہ گنگ میں بھی نبی پاکؐ کے بارے میں بھارتی حکمران پارٹی کے ترجمان کے گستاخانہ بیان کیخلاف تلہ گنگ بار ایسوسی ایشن نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔ شرکا نے بی جے پی ارکان کی کراس شدہ تصاویر، بینرز، پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مذمتی کلمات اور نعرے درج تھے۔ اس موقع پر صدر تلہ گنگ بار ملک شعیب عباس مجھیال و دیگر نے کہا کہ اقوام متحدہ بھارتی سیاستدانوں کی جانب سے کی گئی توہین کا نوٹس لیں اور اس حوالہ سے موثر قانون سازی کی جائے کہ بھارت کا کوئی بدبخت آئندہ کسی توہین آمیز جسارت کا مرتکب نہ ہو سکے۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کو انتباہ کرتے ہیں کہ اس قسم کی حرکتیں عالمی امن کو تباہ کرنے کی سازش ہیں۔