مندرہ (نمائندہ جنگ) تھانہ مندرہ کے علاقہ میں چوروں، ڈکیتوں کی یلغار، چند دنوں کے دوران متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی سامان سے محروم ہو گئے۔ بڑھتی وارداتوں سے علاقے کا سکون تباہ ہو گیا جبکہ عوام ٹھیکری پہرے پر مجبور ہو گئے۔ اس حوالے سے پولیس تھانہ مندرہ کا کردار بھی سوالیہ نشان بن گیا۔ امن کمیٹی کے ممبران سمیت ممتاز شخصیات سراپا احتجاج بن گئیں۔ سابق وائس چیئرمین یوسی گہنگریلہ چوہدری پرویز اختر آف سوڑہ کے پیٹر انجن سمیت 3لاکھ کا نقصان ہوا‘ جی ٹی روڈ گل پیڑا مارکیٹ میں وقاص بھٹی کی ویلڈنگ شاپ سے دو ویلڈنگ پلانٹ سمیت 2لاکھ کا سامان چرا لیا گیا‘ اس سے قبل راجہ زبیر نامی شخص اور اسکی بیوی بچے گل پیڑا سٹاپ پر کھڑے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ان سے موبائل مالیت 45ہزار اور 35ہزار نقد چھین کر فرار ہو گئے۔ راجہ الطاف فاطمہ کے گھر سے 20لاکھ مالیت کے طلائی زیورات نامعلوم چور تالے توڑ کر لے اڑے لیکن تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ سابق چیئرمین چوہدری پرویز اختر‘ ممبر امن کمیٹی چوہدری غلام صابر سمیت دیگر شخصیات نے پولیس تھانہ مندرہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان اٹھاتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔
راولپنڈیراولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن 2024 کے سلسلے میں ایسوسی ایٹ کلاس کی دس نشستوں کے لیے...
اسلام آباداسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے صدر سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق...
اسلام آباد قومی انڈر 19 تین روزہ کرکٹ چیمپئن شپ جو منگل سے شروع ہونے والی تھی اور ون ڈے کپ جو 14 ستمبر سے شروع...
اسلام آباد پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان اور چیمپئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز کے کپتان سعود شکیل نے کہا ہے کہ یہ...
اسلام آباددریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال کے مطابق تربیلا کے مقام پردریائے سندھ میں پانی کی...
راولپنڈی راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے الیکشن 2024کے سلسلے میں میاں پرویز اسلم گروپ کی الیکشن مہم کا فیصلہ کن...
اسلام آباد اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر احسن بختاوری نے حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے آئندہ...
اسلام آبادوزیرمنصوبہ بندی، ترقی وخصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پر...