فتح جنگ( جنگ نیوز) معززین تحصیل فتح جنگ کے ایک وفد نے تحریک انصاف کے رہنما، سابق معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز سید ذوالفقار عباس المعروف زلفی بخاری اور سابق صوبائی وزیر سید یاور عباس بخاری سے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں تحصیل بھر کے علاقائی اور سماجی مسائل کا جائزہ لیا گیا۔ پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے تحصیل فتح جنگ کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وفد میں مہر شفیق حیات، ملک داؤد خان مہر، مولانا عابد علی، مہر رفاقت علی خان شامل تھے۔