گرمی کی شدت بڑھتے ہی پانی کے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں، عابد محمود

13 جون ، 2022

راولپنڈی( جنگ نیوز) سابق چیئرمین ڈھوک منگٹال چوہدری عابد محمود نے کہا ہے کہ گرمی کی شدت بڑھتے ہی پانی کے مسائل بھی بڑھ گئے ہیں امید ہے کہ واسا کے نئے ایم ڈی محمد تنویر پانی کے گھمبیر مسائل پر قابو پائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے منگٹال فلاح وبہبود گروپ کے ہونے والے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا اجلاس اصغر راجپوت کی رہائش گاہ فاروقیہ محلہ ڈھوک منگٹال میں گزشتہ روز منعقد ہواجس میں حاجی تنویر،شاہد انجم،خان اعظم،قاری عطاء المصطفی،عبد الرشید چھاچھی، راجہ عقیل،ملک صفدر اعوان،آصف خان، انعام خان،عمران خان،اسماعیل خان شنواری، مطاہر خان شنواری،راجہ وقاص،ملک شفقت، ظہور چشتی،حاجی خالد،ملک صابر،حاجی رحمت خان و دیگر بھی شریک تھے۔