ڈپٹی کمشنر چکوال کا دورہ تلہ گنگ‘ سستے آٹے اور یوریا کھاد پوائنٹس کی چیکنگ

13 جون ، 2022

تلہ گنگ ( نمائندہ جنگ) ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے گزشتہ روز تلہ گنگ کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے سستے آٹے کے پوائنٹ اور یوریا کھاد کے سیل پوائنٹ بھی چیک کئے۔ اسسٹنٹ کمشنر اور تحصیلدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر سپر سٹورز پر ڈی سی کائونٹرز کے معائنہ کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی، کوالٹی اور قیمتوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے سبسڈائزڈ آٹا کے سیل پوائنٹ پر سستے آٹا کی دستیابی، وزن اور کوالٹی کے ساتھ نرخوں کو چیک کیا جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے قائم ریڑھی بازار کا معائنہ بھی کیا۔