منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی‘ متعدد گرفتار

13 جون ، 2022

چکوال (نمائندہ جنگ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد بن اشرف کی ہدایات پر منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈائون کیا گیا۔ اصغر گورایا ایس ڈی پی او صدر سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او عاطف رضا تھانہ سٹی چکوال اور انکی ٹیم کی کارروائیاں جاری ہیں۔2 منشیات فروشوں کو پکڑ کر تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی گئی جبکہ فراڈ کیس کے اشتہاری کو بھی دھر لیا گیا۔