اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی)پاکستان میں جرمن سفیر برن ہارڈ شلاگیک نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پورا کرنے کی کوششوں کے پیش نظر اس بات کی توقع کی جاسکتی ہے رواں سال پاکستان گرے لسٹ سے باہر نکل جائے گا۔ پاکستان کو دیئے گئے جی ایس پی پس سٹیٹس میں تجدید کا امکان پوری طرح موجود ہے۔ جرمنی بھارت میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی فکرمند ہے،جرمن سفیر نے اتوار کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جرمنی بھارت کو بھی انسانی حقوق پر عملدرآمد کی یقین دہانی کراتا رہتا ہے۔ اس سوال کے جواب میں کہ پاکستان میں ایسا تاثر موجود ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کیلئے بھارتی لابی سرگرم ہے جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پاکستان کے یہ خدشات درست نہیں ہیں کیونکہ FATF کی جانب سے کسی ملک کو پابندیوں کی لسٹ میں شامل کرنا یا خارج کرنا خالصتاً ایک ’’تکنیکی عمل‘‘ ہے جو معروضی حالات و واقعات کو دیکھ کر کیا جاتا ہے یہاں ایک اجتماعی فورم پر کئے جانے والے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جاتا ہے کوئی اکیلا ملک اس کے فیصلوں پر اثرانداز نہیں ہوسکتا۔ جرمن سفیر نے تجویز کی ’’ FATF‘‘ ٹیموں کو پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ پاکستان کی طرف سے شرائط کو پورا کرنے اور منی لانڈرنگ اور دیگر مسائل کو روکنے کیلئے کوششیں کی گئی ہیں۔ جرمن سفیر کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ توہین رسالت کے قانون کو ختم کرنا عملی طور پر ممکن نہیں لیکن اس کے غلط استعمال کو بہرصورت روکنا ہوگا ، انہوں نے تجویز دی کہ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ ساتھ ارکان پارلیمنٹ کو بھی یورپی پارلیمنٹ کے ارکان سے ملاقات کرنی چاہئے تاکہ GSP+ کے حوالے سے غلط فہمیوں کو دور کیا جاسکے۔
کوئٹہبلوچستان میں مشترکہ آپریشن، مزید 5 دہشت گرد ہلاک،تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی، فرنٹیئر کور ...
اسلام آباد آڈٹ انکشافات: محکمہ ڈاک میں 63 ارب روپے کا بڑا مالیاتی تضاد سامنے آ گیا، بینک اکاؤنٹس کے غیر...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی بحری ناکہ بندی کی اطلاعات پر خلیج میں کشیدگی، عالمی مارکیٹس شدید...
اسلام آباد 75 ارب کے ترقیاتی فنڈز کا مکمل ریکارڈ دستیاب نہیں، آڈٹ نے شفافیت پر سوالات اٹھا دیے۔ کابینہ...
کراچی قطر سے ایل این جی کی فراہمی کے بعد ایل این جی کنکشن پر پابندی اٹھانے پر غور کیا جارہا ہے۔ ایل این جی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہباز شریف پیر کے روز ایک روزہ دورہء قطر پر دوحہ پہنچے اور ریاستِ قطر کے امیر شیخ تمیم...
اسلام آباد مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل، شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے پیر کے روز وزیراعظم ہاؤس...
کراچی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ جنگ بندی عملی طور پر ختم ہو چکی ہے۔مصدقہ اطلاعات ہیں کہ بھارت...