اسلام آباد (قاسم عباسی) دی نیوز کو معلوم ہوا ہے کہ فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے ساتھ ’وزیراعظم ہاؤس بنی گالہ کے رہائشیـ‘ جیسا سلوک کیا گیا۔قابل اعتماد ذرائع جنہوں نے پی ایم ہاؤس بنی گالہ میں قائم 44 ماہ کے اسپیشل برانچ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا نے شیئر کیا کہ فرح خان عرف ʼ’گوگی‘ اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام پی ایم ہاؤس بنی گالہ آنے والوں کے اسپیشل برانچ کے ریکارڈ میں نہیں پائے گئے۔ وزارت داخلہ نے اس بات کی تحقیقات کا حکم دیا کہ سیکورٹی ایس او پیز پر عمل کیوں نہیں کیا گیا اور فرح خان اور ان کے شوہر کے دوروں کو اسپیشل برانچ آئی سی ٹی کے رجسٹر میں درج کیوں نہیں کیا گیا۔ معاملے سے واقف باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ انکوائری کے دوران اسپیشل برانچ کے اہلکار، جنہوں نے پی ایم ہاؤس بنی گالہ میں ڈیوٹی سرانجام دی، نے اپنے سینئرز کو بتایا کہ فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر بنی گالہ پی ایم ہاؤس میں اکثر آتے تھے۔ تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ اس جوڑے کا داخلہ کبھی ریکارڈ نہیں کیا گیا جیسا کہ اسپیشل برانچ کو ہدایت تھی کہ جوڑے کے ساتھ ’وزیراعظم ہاؤس کے رہائشی‘ جیسا سلوک کیا جائے کیونکہ وہ خاندان کا حصہ ہیں۔ اسپیشل برانچ اسلام آباد پولیس کے باخبر ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ اسی لیے ان کے پی ایم ہاؤس بنی گالہ سے داخلے اور باہر نکلنے کو کبھی دستاویز نہیں کیا گیا۔ شہباز گل اور فواد چوہدری سے اس معاملےپر ان کا موقف جاننے کیلئے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ وزیراعظم ہاؤس کی سیکورٹی کا ایک اہم عنصر یہ ہے کہ اسلام آباد پولیس کی اسپیشل برانچ وزیراعظم ہاؤس کے اندر اور باہر تمام نجی اور سرکاری مہمانوں کے داخلے اور باہر جانے کو کنٹرول کرتی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس آنے والے تمام افراد کا مکمل ریکارڈ رکھنے کیلئے وزیراعظم ہاؤس کا عملہ انٹری گیٹ پر آنے والے ہر آنے والے کی گاڑی کے نمبر کے ساتھ رجسٹر میں اندراج کرواتے ہیں۔ یہ پالیسی دورہ کرنے والے تمام وزراء، ارکان پارلیمنٹ، سیاست دانوں، سرکاری افسران اور نجی افراد پر لاگو ہوتی ہے۔
اسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیرِاعظم شہباز شریف نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی,جس میں نائب...
کراچی ہیگستھ کا سینیٹر مارک کیلی کے خلاف دوبارہ پینٹاگون انکوائری کا مطالبہ، وزیر دفاع کا کہنا تھا امریکی...
کراچی آبنائے ہرمز بحران، عالمی سطح پر بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات، 70 ممالک کے فوری پالیسی فیصلے، خام تیل...
کراچی بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ عوام سونا نہ خریدیں، پٹرول کا استعمال کم، پبلک ٹرانسپورٹ...
اسلام آباد وفاقی حکومت نے خطے کی صورتحال کے تناظر میں شروع کی گئی کفایت شعاری مہم میں 13جون تک توسیع کردی...
اسلام آباد ممبر سندھ ارسا احسان الحق لغاری عہدے سے مستعفی،وفاقی حکومت نے شفقت حسین کو انڈس ریور اٹھارٹی ...
اسلام آ باد مشترکہ مفادات کونسل کےاجلاس تاخیر سےکرانےپرآئین کی مسلسل خلاف ورزیوں کاانکشاف ہوا ہے۔ ایک سال...
اسلام آباد ڈی ایٹ ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنظیم نے رکن ممالک کے مابین ویزا کی سہولت کو بہتر بنانے اور سفری...