افغانستان پھر کامیاب، زمبابوے سے ٹی 20 سیریز جیت لی

13 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہرارے میں افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی 20 میں 21 رنز شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔ اتوار کوافغانستان نے 5وکٹ پر 170رنز بنائے۔ نجیب اللہ زدران 57رنز بناکر آؤٹ اور کپتان محمد نبی 43رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ ناکام ٹیم 7وکٹ پر 149رنز بناسکی۔ انوسینٹ کائیا 54اور سکندر رضا 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔ راشد خان نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔