گراؤنڈ میں شاداب کو گلے لگانے والے تماشائی کیخلاف مقدمہ درج

13 جون ، 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران گراؤنڈ میں گھسنے اور شاداب خان کو گلے لگانے والے تماشائی وقاص کے خلاف پولیس نےمقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر میں دفعہ 452اور دفعہ 188 کو شامل کیا گیا ہے۔ اب  وقاص کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ جمعہ کی شام مذکورہ شخص تماشائی نے شاداب خان کو سلیوٹ کیا۔ گلے لگایا تھا، اس کے بعد خود کو خوشی خوشی سیکورٹی حکام  کے حوالے کر دیا تھا۔