روٹ اور اولی پاپ کی سنچریاں انگلینڈ کے پانچ وکٹ پر 473 رنز

13 جون ، 2022

ناٹنگھم (جنگ نیوز) جو روٹ اور اولی پاپ کی سنچریوں کی بدولت انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کےخلاف 5 وکٹ پر 473رنز بنالیے۔ کیویز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں553رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔ اتوار کو کھیل ختم ہونے پر جو روٹ 163اور بین فوکس 24رنز بناکر کریز پر موجود تھے۔ اولی پاپ 145اور کپتان بین اسٹوکس 24رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔