اسلام کوٹ( عبدالغنی بجیر)اسلام کوٹ میں نیو بائی پاس روڈ پر سرکاری زمینوں پر قبضے جاری،سرکاری اراضی ذاتی زمینوں سے جوڑ کر فروخت کا عمل شروع،مبینہ رشوت کے عوض ریو نیو حکام نے چشم پوشی اختیار کر لی۔ تھرکول ایریا کے اہم شہر اسلام کوٹ میں زمینوں کی اہمیت بڑھتے ہیں دن بہ دن زمینیں قبضہ گیروں کے ہتھے چڑھتی جا رہی ہیں۔شہر میں گنجان آبادی کی وجہ سے جہاں ماڈل شہر کا مجوزہ نقشہ ترتیب دیا گیا وہاں پر ابھی سے ہی قنضہ مافیا سرگرم ہو گئی ہے۔جنگ سروے کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ بائی پاس روڈ سے کچھ فاصلے پر موجود سروے زمین مالکان نے اپنے برابر میں موجود سرکاری زمینوں کو بھی ذاتی زمینوں سے ملا کر فروخت کرنا شروع کردیا ہے اور غیر قانونی طور پلاٹنگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔دو سے تین ریتیلے ٹیلوں کو کاٹ کر سڑک کنارے تک اراضی کی صفائی کی گئی ہے جو کہ کروڑوں کی مالیت کی بتائیجارہی ہے۔ذرائع کے مطابق کمرشل ایریا سے دور زمینوں کو بھی بااثر افراد نے لین دین کے عیوض ریکارڈ میں تبدیل کروا کر مین سڑک کے قریب سرکاری اراضی میں داخل کروایا دیا ہے اور سرکاری اراضی کو ریکارڈ میں آگے دکھایا گیا ہے۔اس ضمن میں روینیو کے کچھ عملداران کی پوسٹنگ بھی مستقل طور پر یہاں پر کروائی گئی ہے جس سے غیر قانونی قبضوں کو مزید فروغ ملتا جا رہا ہے۔اس ضمن میں جنگ کی جانب سے رابطہ کرنے پر مختیارکار اسلام کوٹ عبدالغفار لاکھیر نے بتایا کہ میرے علم میں نہیں ہے اگر کہیں قبضے ہوتے ہوئے نظر آئے تو ضرور ہٹوائے جائیں گے۔تاہم شہریوں و سیاسی سماجی رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر تھرپاکر و کمشنر میرپور خاص سے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام کوٹ شہر مستقبل میں ماڈل شہر بننے جا رہا ہے مگر اس طرح کے قبضوں اور زمینوں کی نیلامی سے بڑا نقصان ہوگا۔اس لئے قبل از وقت ایکشن لے کر کمرشل سرکاری اراضی پر بورڈ نصب کئے جائیں اور اور محفوظ کیا جائے۔
جنیوااسرائیلی فوج نے اکتوبر2023سےد سمبر 2025تک غزہ میں 38000سےزائدخواتین اوربچیوں کوشہید کیاجن میں 16000بچیاں اور...
کراچیپاکستان سے حج 2026 آپریشن کا اغاز کردیا گیا ہے۔ اس سلسلے کی پہلی پرواز پی ایف 7700 رات گئے کراچی سے عازمین...
کراچی جوڈیشل مجسٹریٹ نے منگیتر کی مبینہ قابلِ اعتراض ویڈیو بنانے اور منگنی ختم ہونے کے بعد اسے بلیک میل کرنے...
کراچی رواں مالی سال کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے مین بورڈ پر تیسری ریٹ اسکیم کی لسٹنگ ، نئی لسٹنگز سے...
نیویارکایران کی جانب سےآبنائےہرمز کھلنے کے اعلان کے بعد ڈالر کی قدر پھر کم ہوگئی اورڈالر انڈیکس فروری کے...
اسلام آباد آئل اینڈ گیس ریگو لیٹری اتھارٹی نے وزارتِ توانائی سے128ارب روپے کے پرائس ڈیفرینشل کلیمز آئل...
پڈعیدن دریا خان مری میں دو ملزمان نے 13سالہ لڑکی سے زیادتی کردی جس کا مقدم درج کرلیاگیا۔مرکزی ملزم سمیت دو...
میرپورخاصمیڈیکل طالبہ کی خودکشی ، انکوائری ٹیم یونیورسٹی پہنچ گئی،ٹیم نے متوفیہ کے ہم جماعت طلبہ اور دیگر...