تل ابیب (جنگ نیوز )طویل قانونی جنگ اسرائیل کی اعلیٰ ترین عدالت میں ختم ہونے کے بعد ایک ہزار 2 سو فلسطینیوں کو مقبوضہ مغربی کنارے کے خطے کو آرمی فائرنگ زون بنانے کے سبب جبری بے دخلی کے خطرات کا سامنا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق فیصلے سے اسرائیل کی جانب سے مشرق وسطیٰ کی جنگ کے بعد قبضہ کرنے سے اب تک سب سے بڑی نقل مکانی کی راہ ہموار ہوئی ہے۔رہائشیوں نے جگہ چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے، انہیں امید ہے کہ ان کی مزاحمت اور عالمی دباؤ کے سبب اسرائیل گھروں سے بے دخل کرنے سے باز رہے گا۔الفخیت کی رہائشی ودہ ایوب ابو سبھا نے کہا کہ وہ ہماری جگہ کو نئی یہودی بستیوں کی تعمیر کے لیے خالی کرانا چاہتے ہیں، یہ علاقہ فلسطینی چرواہوں کی وجہ سے مشہور ہے ان کا اس زمین کے ساتھ قدیمی تعلق ہے۔1980میں اسرائیل نے اس علاقے کو ملٹری زون قرار دیا جسے ʼفائرنگ زون918ʼ کہا جاتا ہے، عدالت میں اسرائیلی قابض اتھارٹی نے کہا کہ 3 ہزار ہیکٹرز یا 7 ہزار 400 ایکڑوں پر مشتمل یہ اراضی اسرائیل اور ویسٹ بینک کی باونڈری پر ہونے کی وجہ سے فوجیوں کی تربیت کے لیے حساس اہمیت کی حامل ہے جبکہ فلسطینی چرواہے تو محض موسمی طور پر جانوروں کو چرانے آتے ہیں۔ابو سبھا نے بجھی آواز سے چند بچ جانے والے خیموں سے کہا کہ یہ سال شدید غم کا رہا ہے، ان خیموں میں صرف ایک بلب جل رہا تھا۔یہاں کے لوگ ʼساؤتھ ہیبرون ہلز میں روایتی طور پر زیر زمین غاروں میں رہتے ہیں، پچھلی دو دہائیوں سے انہوں نے زمین کے اوپر چھوٹے کمرے بھی بنانے شروع کیے ہیں۔ابو سبھا نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز سالوں سے نئی تعمیرات کو مسمار کررہی ہیں، اب ان کے پاس عدالت کی حمایت بھی حاصل ہے جس کے سبب رفتار میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ان کے اہل خانہ کا سامان ملبے کا ڈھیر بن گیا ہے کیونکہ فوجی بلڈوزر کے ساتھ اور ڈھانچوں کو گرادیا۔
کراچی بھارت میں ڈیزل فروخت پر پابندیاں، یومیہ خریداری 200لیٹر تک محدود،مشرق وسطیٰ کی جنگ کے باعث ملک میں ڈیزل...
کراچی مزدور رہنمائوں نے وفاقی بجٹ یکسر مسترد کرتے ہوئے اس پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا۔ پیپلز لیبر بیورو سندھ...
کراچی ایران جنگ سے مشرقِ وسطیٰ کو 50 سال کا سب سے بڑا معاشی جھٹکالگاہے۔توانائی اور برآمدات میں شدید...
کراچی سابق اسپینش وزیراعظم کیخلاف نئی تحقیقات شروع، دفتر سے 12 لاکھ یورو کے زیورات برآمد، ٹیکس فراڈ اور...
اسلام آباد چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے فنانس بل 2026-27پر میڈیاٹیکنیکل بریفنگ اپنی بجائے ایک ٹیم...
کراچی ڈی آئی جی ٹریفک کی درخواست پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس آزاد خان نے تعیناتی کے منتظر ڈی ایس پیز کے...
کراچی اعلیٰ درجے AIماڈلز عالمی مالیاتی نظام کیلئے خطرہ ، آئی ایم ایف کی وارننگ، فنڈ سربراہ کرسٹالینا جارجیوا...
کراچی الزامات کی منظم مہم، آکسفورڈ یونین کی فلسطینی صدر کامستعفی ہونے سے انکار، عدم اعتماد کی تحریک ناکام،...