سندھ بھر میں بدھ سے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا اعلان

13 جون ، 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بھر میں بدھ سے پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے،نالوں میں سالڈ ویسٹ کے ساتھ بڑے پیمانے پر پلاسٹک کی تھیلیاں پھنسی ہوئی ہیں جو نالوں کو چوک کردیتی ہیں،ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی، حکومت سندھ کے ترجمان و مشیر قانون سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی تھیلیاں برساتی نالوں کے چوک ہونے کی ایک بڑی وجہ ہیں دو روز بعد پندرہ جون سے پلاسٹک کی تھیلیوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہوگی شہری اس حوالے سے کے ایم سی کے ساتھ تعاون کریں مون سون بارشوں سے قبل شہر کے تمام چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کا کام مکمل کرلیا جائیگا وہ اتوار کو مچھر کالونی ضلعکیماری میں نالوں کی صفائی کے کام کا جائزہ لینے کے دوران گفتگو کررہے تھے ایڈمنسٹریٹر نے مچھر کالونی میں نالے کی صفائی کے کام کا جائزہ لیا صفائی کا یہ کام کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت کراچی کے اٹھائیس نالوں کا جاری ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ ماضی میں اس مقام پر کوئی آنا گوارہ نہیں کرتا تھا آج اتوار کے روز بھی نالوں کی صفائی کا کام جاری ہے۔بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ مون سون بارشوں سے قبل تمام نالوں کی صفائی کو یقینی بنا لیا جائے نالوں میں سالڈ ویسٹ کے ساتھ بڑے پیمانے پر پلاسٹک کی تھیلیاں پھنسی ہوئی ہیں جو نالوں کے چوک ہونے کی ایک بڑی وجہ ہیں شہری اپنے اداروں کے ساتھ تعاون کریں شہریوں کا تعاون انتہائی ضروری ہے۔