مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 4کشمیریوں کو شہید کردیا

13 جون ، 2022

سرینگر(جنگ نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے 4 کشمیریوں کو شہید کردیا،تفصیلات کے مطابق ضلع پلواما کے علاقے درابگام میں بھارتی فوج نے محاصرے کی کارروائی کے دوران تین کشمیروں کو شہید کیا جبکہ اتوار کو ہی ضلع سرینگر کے علاقے کریسبل پالپورہ میں عادل نامیکشمیری نوجوان کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شہید کیا،اس دوران مقبوضہ وادی کے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بند رکھی گئی۔