معمر پاکستانی شہری کی مقتول بھارتی گلوکار سدھوموسے والا کے والد سے ملاقات

13 جون ، 2022

نئی دہلی (جنگ نیوز ) بھارت میں مقیم پاکستانی بزرگ شہری اپنے بھائی کے ہمراہ مقتول بھارتی اداکار سدھو موسے والا کے والد سے ملاقات کی اور قتل پر اظہار افسوس کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چھوٹے بھائی سکا خان کے ہمراہ بطور مہمان بھارت میں مقیم پاکستانی شہری محمد صدیق نے ٹارگٹ کلنگمیں مارے گئے گلوکار سدھو موسے والا کے گاؤں میں ان کے والد سے کی ہے۔دونوں بھائیوں (پاکستانی شہری محمد صدیق اور ان کے چھوٹے بھائی سکا خان بھارتی شہری) نے ہفتے کو سدھوموسے والا کے گھر میں ان کے والد اور خاندان کے دیگر افراد سے تعزیت کا اظہار کیا۔محمد صدیق نے سدھوموسے والا کے والد کو بتایا کہ ان کے بیٹے کو چاہنے والوں کی پاکستان میں بڑی تعداد موجود ہے جو ان کے گانے پسند کرتی تھیں۔ سدھوموسے والاکے اچانک قتل نے ان کے چاہنے والوں کو دکھی کیا ہے۔