مالیاتی بجٹ میں کسٹم قوانین میں تبدیلیاں تجویز کر دی گئیں

13 جون ، 2022

اسلام آباد (حنیف خالد) سال 2022ء کے مالیاتی بجٹ کے ذریعے کسٹم قوانین میں تبدیلیاں تجویز کر دی گئی ہیں۔ اسمگلنگ کی تعریف کا سکوپ بڑھا دیا گیا ہے۔ ضروری اشیاء خشکی کے راستے یا سمندر کے راستے باہر لے جانے کو اسمگلنگ تصور کیا جائیگا۔ تاجروں کے مفادات کے تحفظ اور اُن کو سہولت دینے کیلئے اسی کے ساتھ حکومتی ریونیو میں سیف گارڈ کی خاطر پرویژنل اسیسمنٹ (عارضی تشخیص) کیلئے 9ماہ کی بجائے 4ماہ کی ٹائم لائندیدی گئی ہے۔ امپورٹس کلیئرنگ میں غیر ضروری تاخیر کے خاتمے کیلئے ایڈیشنل کلکٹر آف کسٹمز کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ ویئر ہائوسنگ پیریڈ میں توسیع دے سکے۔ پورٹ پر رش اور ہجوم کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے فرسٹریٹڈ کارگو کے متعلق کنسائنیز CONSIGNEES کا نام بدلنے کا آپشن دیدیا گیا ہے۔ ایڈیشنل کلکٹر کی جوریزڈکشن اور اسی طرح ڈپٹی کلکٹر کی جوریزڈکشن لیگل کیسز کو ساتھ ساتھ نمٹانے کے لئے اختیارات بڑھا دیئے گئے ہیں۔