اسلام آباد (حنیف خالد) فنانس بل 2022ء میں تین درجن کسٹمز ریلیف اقدامات شامل ہیں۔ CPFTAکے تحت پٹرول کی ڈیوٹی فری امپورٹ پر دس فیصد کسٹم ڈیوٹی کو دس فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ اس سے 30ارب روپے کی آمدن ہو گی۔ امپورٹ آف ڈائیز DYESپر ٹیرف سٹرکچر کم کر دیا گیا ہے۔ کسٹم ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی کی 10ٹیرف لائنز بیس فیصد‘ سولہ فیصد‘ گیارہ فیصد سے کم کر کے سولہ فیصد‘ گیارہفیصد‘ زیرو فیصد کر دی گئی ہیں۔ 2ارب روپے کی کسٹم ڈیوٹی ایف بی آر کو کم ملے گی۔ پیکجنگ سیکٹر پر ٹیرف ریشنلائزیشن سے بھی2ارب روپے ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی اور ریگولیٹری ڈیوٹی39ٹیرف لائنز پر 200 کروڑ روپے کم ایف بی آر کو ملے گی۔ ایلومینیم‘ پولیمرز آف ایتھلین‘ بی او پی بی وغیرہ پر ڈیوٹی جو پہلے بیس فیصد‘ سولہ فیصد اور گیارہ فیصد تھی اس میں تخفیف کر کے سولہ فیصد‘ گیارہ فیصد‘ تین فیصد اور زیرو فیصد کر دیا جائے گا۔ فارمز میکنائزیشن اور لاجسٹکس کی پرکشش ترغیبات دی گئی ہیں یہ زرعی مشینری اور ایگرو بیسڈ انڈسٹریل مشینری وغیرہ کے متعلق ہیں‘ ان پر کسٹمز ڈیوٹی جو دو فیصد اور پانچ فیصد تھی اسے ختم کر دیا گیا ہے۔ وینڈرز آف آٹو موٹیو سیکٹرز کی طرف سے کی گئی در آمدات پر ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی میں دو فیصد شرح سے کمی و تخفیف کر دی گئی ہے۔ پاکستان کوٹنگ انڈسٹری کیلئے ترغیبات دی گئی ہیں۔ انکے ایلومینیم پیسٹ اور پائوڈر پر کسٹم ڈیوٹی‘ ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹی تین سے کم کر کے دو فیصد کر دی گئی ہے جبکہ گلیسرول کروڈ فارم پر کسٹم ڈیوٹی‘ ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی گیارہ فیصد اور دو فیصد سے کم کر کے سات فیصد اور گلیسرول اینڈ سپیرک ایسڈ پر کسٹمز ڈیوٹی اور ایڈیشنل کسٹمز ڈیوٹی بیس فیصد اور چھ فیصد سے کم کر کے سولہ فیصد اور چار فیصد کرنے کی تجویز ہے۔ ماسوائے آٹو موٹیو کے فلٹرز مینو فیکچرز کیلئے ترغیبات دی گئی ہیں‘ ان میں استعمال ہونے والے ان پٹ خام مال جیسا کہ ایڈہینسو ایپوسائیڈ Epoxideریزنز‘ فلٹر میڈیا/پیپر نان ووون Wovenفیبرک میڈیا اور سٹیل پلیٹس/شیٹس آف پرائم کوالٹی کی درآمد کو پانچ فیصد کی رعایتی شرح پر کیا گیا ہے۔ فارما سوٹیکل سیکٹر کیلئے یہ ترغیبات دی گئی ہیں۔ تقریباً 26سے زائد فارما سوٹیکل انگریڈینسIngredients کو اے پی آئیز جو پانچویں شیڈول کے پارٹ ٹو میں ہے‘ ڈیوٹی زیرو کر دی گئی ہے۔ سنیکس مینو فیکچررز کیلئے اشیائے خوراک کی تیاری میں استعمال ہونے والے فلیورنگ پائوڈر کی امپورٹ پر کسٹم ڈیوٹی گیارہ سے کم کر کے تین فیصد کر دی گئی ہے۔
کوئٹہ بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ دہشت گردی، تشدد اور نفرت کو مل کر مسترد کرنا...
کراچی کراچی پولیس کی اسٹیبلشمنٹ برانچ نے کراچی رینج کے 7480 ہیڈ کانسٹبلز کی عبوری سینارٹی فہرست تیار کر لی ہے۔...
پیرس عالمی سطح پر ماحولیات کا جائزہ لینے والی اتھارٹی نے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں موسمیاتی تبدیلوں کا...
کراچی شہر کے مختلف علاقوں سے 3افراد کی لاشیں ملی ،تفصیلات کے مطابق زمان ٹائون تھانہ کی حدودکورنگی مٹکے والی...
کراچی کیماڑی میں سیپا کا آپریشن، زہریلا دھواں چھوڑنے والے 8 ٹائر پلانٹس سیل،انسانی صحت اور ماحول کو نقصان...
لندن اسرائیلی جنگ نے فلسطینی مردوں کی زندگی، خاندان اور ذہنی حالت بدل کر رکھ دی۔ حملوں میں بچہ، گھر اور رقم...
اسلام آباد 27ستمبر کو پی ٹی آئی کے مجوزہ احتجاج اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست کی سماعت آج اسلام آباد ہائی...
کراچی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 3-0 سے تاریخی اور ذلت آمیز وائٹ واش کا سامنا کرنا...